15 اپریل 2019 - 19:20
اردن کے بادشاہ سے عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات

عراق کے وزیر خارجہ نے اردن کے دارالحکومت امان میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے اردن کے دارالحکومت امان میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد علی الحکیم نے اس ملاقات میں کہا کہ جولان کے مقبوضہ علاقہ کو اسرائیلی سرزمین تسلیم کرنا غیر قانونی عمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169